: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شیخ کریم اللہ ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر مینارٹی فینانس کارپوریشن کرنول
آندھر ا پردیش مینارٹی کارپوریشن ایکزیکیٹو ڈائرکٹر مسٹر شیخ کریم اللہ نے بتایا کہ حکومت ہند کی جانب سے اقلیتوں کو دی جانے والی اسکالر شپ کی آخری تاریخ اس ماہ کی پندرہ ہے ۔ اساتذہ کو چاہئے کہ وہ آن لائن کے ذریعے پیش کردہ درخواست کو بجائے
دفتر آندھرا پردیش مینارٹی کارپوریشن کرنول میں دینے بجائے اسکول میں ہی رکھیں اور مینارٹی فینانس کارپوریشن کے ذریعے جو کوڈ دیا گیا ہے ۔ اس کوڈ کو لیکر تمام تر درخواستوں کو جانچ کریں۔ تاکہ طلبہ کو اسکالر شپس دینے میں آسانی ہوسکے ۔ انھوں نے اساتذہ سے گذارش کی کہ اگر کسی کو جانچ کرنے میں دشواری پیش آرہی تو وہ دفتر مینارٹی فینانس کارپوریشن سے رجوع ہوں ۔ شیخ کریم اللہ ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر مینارٹی فینانس کارپوریشن کرنول۔ 9849901149